صوبہ سندھ میں پہلی بار پورے موسم سرما سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے 15 اکتوبر سے تمام سی این جی پمپس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا منصوبہ تیار ہے اور 15 اکتوبر سے صرف ایل این جی پر چلنے والے پمپس کھلیں گے۔
سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ مقامی گیس پر بیشتر سی این جی اسٹیشنز 4 ماہ بعد 15 فروری سےکھولنے کا منصوبہ ہے۔.
سوئی سدرن انتظامیہ کی جانب سے سی این جی ایسوسی ایشن کی قیادت کو بتایا گیا کہ گیس کی پیداوار میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور گیس کی طلب بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں پہلے ہی سے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو گیس کی قلت کا شدید سامنا ہے۔