امریکہ اور پاکستان کے درمیان بچوں کے اغواء کی روک تھام سے متعلق فیصلہ ۔۔۔۔ بڑا معاہدہ طے پاگیا

ہماری ویب  |  Oct 01, 2020

اسلام آباد: ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اسلام آباد میں واقع سفارتخانہ نے پاکستان کی جانب سے بچوں کے بین الاقوامی اغواء کے شہری پہلوؤں سے متعلق دی ہیگ کنوینشن مجریہ 1980ء میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دی ہیگ کنوینشن دونوں ممالک کے مابین والدین کی جانب سے بچوں کو تحویل میں لینے کے تنازعات کا تصفیہ کرنے کے لئے عالمی طور پر تسلیم شدہ قانونی طریقہ کار پرعملدرآمد یقینی بنائے گا۔

دی ہیگ کنوینشن کے توسط سے پاکستان اب بچوں کے اغواء کے بین الاقوامی واقعات کا تدارک کرسکے گا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان اغواء شدہ بچوں کی واپسی ممکن ہو سکے گی۔

والدین کے ہاتھوں بچوں کے اغوا کی روک تھام کرنا اور اُن کی تحویل کے متعلق تنازعات حل کرنا امریکی محکمہ خارجہ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے لہٰذا ہم اِس عالمی کوشش میں نئے شراکت دار ہونے کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More