پاکستان کرکٹ ٹیم کی 4 خوبصورت خاتون کرکٹرز جنہیں لوگ بہت کم جانتے ہیں ۔۔۔ کس نے کون سا ریکارڈ اپنے نام کیا؟

ہماری ویب  |  Oct 01, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مرد حضرات کرکٹرز کے حوالے سے روزمرہ کی بنیاد پر خبریں سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں لیکن خواتین کرکٹرز کا ذکر کم ہی کیا جاتا ہے۔ حالیہ چند سالوں کا تذکرہ کیا جائے تو پاکستان کی ویمن کرکٹرز نے بھی عالمی کرکٹ کے پلیٹفارم پر اپنی منفرد پہچان قائم کی، اور یہ پہچان اُن کی قابلیت اور کرکٹ کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے باعث بنی۔

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کئے۔

آج ہم قومی ویمن ٹیم کی 5 خوبصورت خاتون کرکٹرز کے بارے میں چند باتیں جانیں گے۔

1- ثناء میر

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا فخر اور بہترین اسپن باؤلر ثناء میر اپنی مثال آپ ہیں۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان متعدد میچز میں پاکستان کو فتوحات دلوائیں اور بڑے ریکارڈز قائم کئے۔ 2018 میں ثناء میر نے آئی سی سی ویمنز ایک روزہ باؤلروں کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ساتھ ہی ثناء میر کا شمار ان 9 خواتین کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1000 رنز بنائے۔ علاوہ ازیں خوبصورت خواتین کرکٹرز میں بھی ان کا شمار کیا جاتا ہے۔ رواں سال انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

2- جویریہ خان

خوبصورت خواتین کرکٹرز کی فہرست میں جویریہ خان بھی آتی ہیں۔ انہوں نے 2008 میں سری لنکا کے خلاف کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور 2018 کے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں کپتان ہونے کی ذمہ داریاں سنبھالی۔ آل راؤنڈر جویریہ خان قومی کرکٹ ٹیم کی تیسری خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے 100 ایک روزہ میچز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی سر انجام دی۔

3- کائنات امتیاز

کراچی سے تعلق رکھنے والی قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز کو کم ہی میچز میں کھیلنے کا موقع ملا تاہم وہ پاکستان کرکٹ کی پُرکش خاتون کھلاڑیوں میں شامل کی جاتی ہیں۔ فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز نے 15 نومبر 2011 میں ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر میچز میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا جبکہ 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ڈیبیوکیا۔

4- سیدہ نین فاطمہ عابدی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بہترین بلے باز سیدہ نین فاطمہ عابدی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اہم رکن کھلاڑی ہیں۔ دائیں ہاتھ کی بیٹسمین اور خوبصورت خاتون کرکٹر نین فاطمہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان مقرر تھیں۔ نین عابدی ویمن ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی خاتون پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ نین فاطمہ عابدی نے 19 دسمبر 2006 کو جے پور میں بھارت کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچ ڈیبیو کیا تھا۔ نین فاطمہ کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More