کراچی میں اسکول دوبارہ بند ہو رہے ہیں یا نہیں؟ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا اسکولوں کے حوالے سے بڑا اعلان

ہماری ویب  |  Oct 01, 2020

سندھ میں اسکول دوبارہ بند ہونے کے حوالے وزیر تعلیم سعید غنی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی کا کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس کے اثرات بڑھنے پر لاک ڈؤان کا آپشن موجود ہے، لیکن سندھ میں اسکول دوبارہ بند نہیں کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے مسلسل اسکولوں کی نگرانی ہو رہی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'کورونا کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی باتیں محض افواہ ہے، اگر صورتحال خراب ہوئی تو حالات دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا'۔

واضح رہے کراچی سمیت صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ اسکول کھلنے کو قرار دیا جارہا ہے جبکہ کراچی میں کیسز بڑھنے کے بعد کچھ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More