دنیائے کرکٹ میں شاہد آفریدی جیسے مایہ ناز کرکٹر کا نام ہمیشہ ہی یاد رکھا جائے گا کیونکہ ان کے کھیل کے دیوانے صرف ہم پاکستانی ہی نہیں دنیا بھر کے شائقینِ کرکٹ ہیں۔
گذشتہ سال 1 مئی 2019 میں شاہد آفریدی نے اپنی ''آپ بیتی'' پر ایک کتاب ''گیم چینجر'' کے نام سے لکھی جس میں انھوں نے اپنی نجی زندگی سے لے کر کرکٹ کے میدانوں تک کی ڈھکی چھپی کئی حقیقتوں سے آگاہ کیا ہے۔

اس کتاب کے صفحہ نمبر 128 اور 129 پر شاہد آفریدی نے زندگی کے دو ایسے دلچسپ واقعات کا ذکر کیا ہے جس کو جان کر آپ کو
بھی ہنسی آجائے گی۔
بوم بوم لکھتے ہیں:
'' سنہ 90 ءکی بات ہے جب میں ایک لڑکی سے فون پر بات کرتا تھااس وقت موبائل فونز نئے آئےتھےاور بہت مہنگے ہوتے تھے۔ اس لڑکی کی آواز مجھے بہت پسند تھی اور اس کو سننے کیلئے اپنے بہت پیسے بھی خرچہ کئے اور کئی مہینوں تک فون پر مستقل باتیں کرتے رہے اور بالاخر جب ہم نے ملنے کاارادہ کیا تو معلوم ہواکہ:
''میں بہت خواش تھا کہ آج میں اس لڑکی سے ملوں گا مگر جب ملاقات ہوئی تو وہ لڑکی تھی ہی نہیں بلکہ لڑکی کی آواز میں بات کرنے والا ایک نوجوان لڑکا نکلاجو لڑکی بن کر مجھ سے باتیں کرتا تھا،اس وقت مجھے اتنی شرمندگی ہوئی کہ میں کچھ بول ہی نہ سکا اور شرم سے آنکھیں جھک گئیں۔''

اس کے علاوہ ایک اور واقعہ بیان کیا ہے کہ :
'' ایک مرتبہ میرے گھر پر دو خواتین آئیں جن میں سے ایک خاتون دلہن کے لباس میں تھی اورمجھ سے کہنے لگی کہ آپ مجھ سے شادی کرلیں چلیں ابھی مسجد جا کر نکاح کرلیتے ہیں اس وقت مجھے اتنی ہنسی آرہی تھی مگر اس خاتون کو میں نے بہت مشکل سے سمجھایا اور یوں معاملہ ختم ہوا''۔