سوشل میڈیا صارفین باخصوص کرکٹ سے پیار کرنے والے شائقین جس طرح اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لئے ہمیشہ بے قرار رہتے ہیں اِسی طرح اُن کے لائف اسٹائل اور فیملی سے متعلق جانیں میں بھی دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی زندگیوں، اُن کی کرکٹ اور اسی سے منسلک دیگر موضوعات پر تو باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ لیکن آج ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرکٹرز کی اہلیہ اور ان کے پیشے کے بارے میں جانیں گے۔
5 پاکستانی کرکٹرز کی اہلیہ جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
1- وقار یونس
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر وقار یونس نے پاکستانی ٹیم کو کئی شکستوں سے بچایا اور دنیائے کرکٹ میں بھرپور نام کمایا اسی طرح ان کی اہلیہ فریال وقار بھی مریضوں کی جانیں بچاتی ہیں۔ جی ہاں! وقار یونس کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اور کپتان وقار یونس نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون فریال وقار سے 2000ء میں شادی کی۔
2- شنیرا اکرم
پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے مایہ ناز لیفٹ ہینڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو کون نہیں جانتا۔ خیال رہے وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ کا 2009 میں انتقال ہوگیا تھا پھر 2013ء میں وسیم اکرم نے آسٹریلوی خاتون شنیرا تھامسن سے دوسری شادی کی۔ شنیرا اکرم پیشے کے اعتبار سے سماجی کارکن ہیں اور آئے روز وہ سماجی سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دیتی ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔
3- محمد عامر
پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 2016ء میں ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نرجس ملک سے شادی کی۔ محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔ 2009 اسپاٹ فکسنگ کیس منظر عام پر آنے کے بعد جب آئی سی سی کی جانب سے محمد عامر پر کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی تھی تب نرجس ملک نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر کے لئے مقدمہ لڑا جس کا فیصلہ محمد عامر کے حق میں آیا تھا۔
نرجس نے محمد عامر کی بہت مدد کی جس سے عامر بہت متاثر ہوئے۔ دونوں اچھے دوست بن گئے۔ اس دوستی کا نتیجہ شادی کی صورت میں نکلا۔ وکیل نرجس ملک نے شادی کا مقدمہ جیت لیا۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے۔
4- حسن علی
پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی بھی ایک بھارتی خاتون سامعہ آرزو سے 20 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے ۔ اُن کی ہونے والی اہلیہ فلائٹ انجینئر ہیں اور ان کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے تعلق ہے۔
5- ثانیہ مرزا
آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ سے تو آپ سب ہی واقف ہیں جو بھارت کی ایک مشہور ٹینس اِسٹار ہیں۔ 2010ء میں شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے شادی کی خبر کسی دھماکے سے کم نہیں تھی۔ اس شادی پر ثانیہ مرزا کو بھارت میں کچھ لوگوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
شعیب ملک کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے جبکہ ثانیہ مرزا بھارتی شہر حیدر آباد سے ہیں۔
دونوں کی چند ملاقاتیں ہوئیں اور پھر عہد وپیمان ہوئے۔ پاکستان میں اس شادی پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ثانیہ مرزا کو بھارت میں پدم شری، پدم بھوشن اور کئی دیگر ایوارڈ مل چکے ہیں۔
یہ کرکٹ اور ٹینس سٹار کی شادی تھی اور خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ ایک کامیاب شادی ہے۔
دونوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا صاحبِ اولاد ہو چکے ہیں ان کے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔