جب آگ اور پیٹرول ساتھ ہوں گے تو آگ کیسے نہ لگے گی۔۔۔ مولانا طارق جمیل بھی موٹر وے کیس کے بعد بول پڑے

ہماری ویب  |  Sep 28, 2020


تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے اور مذہب بھی ہمیں تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ تعلیم جس قدر اچھی ہوگی قومیں بھی اتنی ہی ترقی یافتہ ہوں گی۔
موجودہ حالات کے پیشِ نظر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے تعلیم کے حوالے سے ایک بڑا بیان دیا ہے جس کے مطابق:
'' ہمارا معاشرہ پستی و زوال کی طرف گامزن ہورہا ہے اور روز بروز ایسے واقعات سننے میں آتے ہیں کہ ان کا ذکر کرتے ہوئے شرم آتی ہے، موٹروے زیادتی کیس ہو یا بچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات۔۔ میری حکومت سے گزارش ہے کہ عدلیہ کے
فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کروائیں اور انصاف کی فضاء بلند کریں۔'' زیادتی کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے مولانا نے کہا کہ: '' ملک بھر میں ''کوایجوکیشن سسٹم'' بے حیائی پھیلا رہے ہیں، ہمارے تعلیمی ادارے تربیت ساز نہیں۔ ہمارے کالجز میں لڑکے لڑکیاں اکھٹے پڑھ رہے ہیں۔ جب آگ اور پیٹرول ساتھ ہوں گے تو آگ کیسے نہ لگے گی۔ اس مخلوط تعلیمی نظام نے بے حیائی کو جنم دیا ہے۔ میں خود کالج لائف گزار کر اللہ کے راستے کی طرف آیا۔ ''
انہوں نے مزید کہا کہ:
'' والدین بچوں کے اخلاق پر نظر رکھیں ان کی تربیت کو ترجیح دیں تاکہ معاشرے میں امن و سکون کی فضاء بلند ہوسکے''۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More