ہماری ویب | Sep 28, 2020
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پاکستان کی نامور یونیورسٹی نمل میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے باعث یونیورسٹی کو سیل کردیا گیا۔
ڈی سی حمزہ شفقات کا اس متعلق کہنا ہے کہ 'یونیورسٹی سیل کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا سےمتاثرہ طالبعلم کے ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کو فوری طور پر بند کردیا گیا ، سٹاف اور طلباء کے کورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'نجی اسکول کے تین بچوں میں بھی کورونا وائرس کا شبہ ہوا ہے، تاہم متاثرہ کیمپس کو فوری طور پر بند کردیا گیا ہے، جبکہ اسکول کے عملے کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں'۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More