پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی کارکن یہاں تک کہ بہت سے سربراہان بھی اکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ بنے نظر آتے ہیں۔ کوئی اپنے بیان کی وجہ سے عوام کی پکڑ میں آجاتا ہے جبکہ کوئی اس قسم کی حرکت کردیتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ان پر میمز بنانا شروع کردیتے ہیں، اور پھر انہیں روکنا ناممکن ہوجاتا ہے۔
آج کل بھی بہت سے ن لیگی کارکن سوشل میڈیا پر مذاق بنے ہوئے ہیں، صارفین ان پر دلچسپ اور انتہائی مزاحیہ میمز بنا رہے ہیں جنہیں ہر پڑھنے والا مسکرائے بغیر نہیں رہ سکتا۔ آئیے بتاتے ہیں آپ کو کہ کون ہیں وہ 4 ن لیگی افراد، جو آج کل سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے نظر آرہے ہیں۔
مریم نواز
مریم نواز آج کل میمز کے ذریعے کچھ زیادہ ہی سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہیں، اکثر و بیشتر صارفین ان کے جوتوں، کپڑوں اور ہینڈ بیگز کے مہنگے ترین برانڈز کو لے کر ان پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ عوام کا پیسہ جو لوٹا وہ یہاں خرچ ہو رہا ہے۔ ظاہر ہے! سوشل میڈیا صارفین سے آج تک کون بچا ہے؟ حال ہی میں مریم نواز کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ فاسٹ فوڈ کے مشہور برانڈ کے ایف سی میں قطار میں کھڑی ہے اور اپنا آرڈر دے رہی ہیں، بس یہ تصویر وائرل ہونا تھی کہ صارفین نے اس پر سینکڑوں میمز بنا ڈالے۔ تاہم بہت سے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ مریم نواز ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغامات میں اکثر جھوٹ بولتی ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ان پر کئی میمز ہمیں سوشل میڈیا پر نظر آتے ہیں۔
شہباز شریف
شہباز شریف یوں تو نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور مریم نواز کے چچا ہیں لیکن ان کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ ان دونوں میں سے کسی ایک کی بات نہیں مانتے۔ شہباز شریف کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو سنتے سب کی اور کرتے صرف اپنی ہیں۔ بیانات دیتے ہوئے شہباز شریف اتنے جذباتی ہوجاتے ہیں کہ انہیں پتہ ہی نہیں چل رہا ہوتا کہ یہ کیا بول رہے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ صارفین انہیں خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ حال ہی میں موٹروے زیادتی کیس کے حوالے سے شہباز شریف قومی اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے، خطاب کے دوران یہ اس قدر جذباتی ہوگئے کہ بولے جس موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے وہ الحمداللہ مسلم لیگ ن نے بنایا ہے۔ ان کے اس بیان پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مریم اورنگزیب
مریم نواز ہوں یا مریم اورنگزیب، دونوں ہی خواتین کافی دلیر اور بہادر ہیں لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین سے نہیں بچ پاتیں۔ مریم اورنگزیب کا شمار بھی ان افراد میں ہوتا ہے جو اکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ بنتے ہیں۔ ناصرف تنقید بلکہ لوگ انہیں مذاق کا بھی نشانہ بناتے ہیں۔ کچھ میمز ملاحظہ کیجیے۔نواز شریف


نواز شریف
نواز شریف آل پارٹیز کانفرنس کے بعد سے اب تک تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، صارفین ان پر طرح طرح کی میمز بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد لندن چلے جانے پر بھی شدید تنقید ہوئی۔ کچھ میمز ملاحظہ کیجیے