عمران خان کے ٹوئٹر پر دو زبانوں عربی اور ترکی میں اکاؤنٹس موجود ہیں جس کی وجہ عرب اور ترک زبان میں عوام سے رابطہ قائم کرنا ہے۔
ان اکاؤنٹس کے ذریعے عرب اور ترک زبانوں میں وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کی اپ ڈیٹس بھی دی جائیں گی، تاہم دونوں اکاؤنٹس پر وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
تُرک زبان سمجھنے والوں کے لئے @IKturkish کے نام سے وزیراعظم پاکستان کا اکاؤنٹ نومبر 2018 میں بنایا گیا تھا۔
تاہم عرب عوام کے لئے ’@ArabicIK‘ کے ہینڈل کے ساتھ عربی میں اکاؤنٹ مئی 2020 میں بنایا گیا جبکہ اکاؤنٹ سے پہلا ٹوئٹ 20 سمتبر کو کیا گیا۔