کراچی کے شہری ہوجائیں ہوشیار! مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے ایک اور بڑی مشکل ہے آنے کو تیار۔۔

ہماری ویب  |  Sep 25, 2020


شہرِ قائد کو ایک کے بعد ایک مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، گذشتہ ماہ کی بات کیا جائے تو کہیں بارش اور کہیں ٹوٹی سڑکوں پر کھڑا پانی۔ کہیں بلدیاتی اداروں کی بد انتظامی تو کہیں سیاسی اداروں کی تنقیدی کارکردگی۔ ان تمام مسائل سے ابھی نکلے ہی تھے کہ گیس اور سی این جی کی بندش سے بھی ہمیں آگاہ کر دیا گیا اور پھر اب۔۔۔۔۔
گذشتہ روزنیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق صارفین پر 162 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جانے والا ہے۔
نیپرا کی بجلی قیمت اضافہ منظوری کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق وفاقی حکومت کے حتمی نوٹیفیکیشن کے بعد ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ نپیرا کی جانب سےکئے جانے والی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا یہ منظوری صرف اور صرف عام صارفین اور صنعتوں کے لئے دی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More