لاہور کے شاہی قلعے کے نیچے سے 400 سال قدیم چیز دریافت ۔۔۔۔ ماہرین بھی حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Sep 21, 2020

دنیا بھر میں آج بھی آثارِ قدیمہ کی متعدد چیزیں برآمد ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک حیران کر دینے والی 400 سال قدیم چیز لاہور کے شاہی قلعے کے نیچے سے برآمد ہوئی کہ ماہرین کو دیکھ کر یقین نہ آیا۔

لاہور کے شاہی قلعہ میں 400 سال قدیم سیوریج سسٹم دریافت ہوا جس نے ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، نالیوں میں روشنی کرنے کے انتظامات کے آثار آج بھی محفوظ ہیں، ٹیسٹنگ کے بعد ماہرین نے اسے مکمل طور پر فعال قرار دے دیا۔ شاہی قلعہ لاہور میں ایک اور دریافت نے سب کوحیران کر دیا،

قلعہ میں صدیوں سے زمین کے اندر دبا ہوا سیوریج کا نظام سامنے آگیا۔ 600 میٹر طویل نظام میں نکاسی آب کے تمام تقاضوں کو انتہائی مہارت سے پورا کیا گیا ہے۔ حتی کہ چھوٹی بڑی نالیوں پر مشتمل نظام میں مناسب روشنی کے انتظام کو بھی ممکن بنایا گیا ہے۔

ممکنہ طور پر دورِ جہانگیری میں مکمل ہونے والے اِس نظام کی نالیاں، چار سو برسوں کے بعد بھی پوری مضبوطی کے ساتھ اپنی جگہ پر قائم ہیں جن میں پانی چلنے کے واضح آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔

نظام کی ٹیسٹنگ کے دوران اِس کی مکمل فعالیت نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔ بلاشبہ اِس میں آج کے ماہرین کے لئے بھی سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More