کراچی کے شہری ہوجائیں تیار! اس سال موسمِ سرما میں آنے والی ہے ایک بڑی پریشانی۔۔۔

ہماری ویب  |  Sep 21, 2020

گزشتہ سال کراچی والوں کے لیے موسم سرما کا عرصہ کافی طویل رہا، جبکہ رواں سال بھی یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سردیاں دیر تک کراچی مین رہیں گی۔

سردیوں کے آغاز سے ہی شہر کے کئی علاقوں کو سوئی گیس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اس بار پہلے ہی سوئی گیس کے حوالے سے اعلی حکام نے شہریوں کو خبردار کردیا ہے۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں 250 سے 300 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہوجائے گا، جس سے گھروں میں گیس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شہر کے کچھ علاقوں میں تاحال کم گیس موصول ہونے کے باعث لو پریشر کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

ایس ایس جی سی نے کے الیکٹرک اور دیگر اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ مختلف گیس فیلڈز سے گیس کم موصول ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ نے کراچی میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کے الیکٹرک اور سوئی سادرن گیس کمپنی کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ حد سے زیادہ لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More