ایک خاتون نے خود کو بچانے کے لیے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیسے کیا؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Sep 21, 2020

شہرِ قائد میں کچھ سال تک رہنے والا امن اب تقریباً ختم ہو چکا ہے، آئے دن اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی واردات میں اضافہ نے شہریوں کو سخت پریشان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر روز ہی کوئی نہ کوئی اس قسم کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے جبکہ ملزمان کے چہرے بھی واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں، لیکن پھر بھی ان میں سے پکڑا کوئی نہیں جاتا۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 ڈاکوؤں نے خاتون سے ان کا بیگ چھین لیا لیکن خاتون نے اتنی آسانی سے اپنا بیگ نہ دیا۔

یہ واقعہ گلبرگ بلاک 12 میں رونما ہوا، تاہم خاتون نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکو کو زمین پر گرا دیا۔ ڈاکو نے خاتون پر تشدد بھی کیا اور آخر میں ہینڈ بیگ بھی چھین لیا۔

کارروائی کر کے ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

فرار ہونے والے ڈاکوؤں پر قریبی گھر سے پتھر سے حملہ بھی کیا گیا لیکن بدقسمتی سے ہمیشہ کی طرح وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More