اکثر لوگ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو خاصی ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہاں کا ماحول بہت پُرسکون اور خوشگوار ہوتا ہے اور مقامی افراد سمیت پاکستان بھر سے لوگ وہاں سیر و تفریح سے لطف اندوز ہونے جاتے ہیں۔ ممکنہ طور پر اسلام آباد ملک کا ایک صاف ستھرا شہر مانا جاتا ہے۔
لیکن دوسری جگہوں کی طرح اسلام آباد میں بھی ایسے کئی مقامات موجود ہیں جہاں لوگوں کا رات کے وقت اُن کے قریب کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔ شہرِ اقتدار میں یہ آسیب زدہ مقامات غیر معمولی رپورٹ کئے جا چکے ہیں اور ڈراؤنے تصور کئے جاتے ہیں۔
آئیں جانتے ہیں کہ وہ 5 خوف اور دل دہلا دینے والی جگہیں کون سی ہیں جہاں خوف کا سماء پایا جاتا ہے۔
1- نیو اسلام آباد انٹرنیشل ائیر پورٹ
یہ سننے میں تھوڑا عجیب سا لگتا ہے لیکن لوگوں کی جانب سے اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ آسیب زدہ قرار دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ائیر پورٹ والی زمین پر اس سے قبل قبرستان ہوا کرتا تھا۔ لوگوں نے متعدد بار شکایات کی ہیں کہ مذکورہ نیو اسلام آباد انٹرنیشل ائیر پورٹ کے رن وے پر چھوٹے بچوں کو دیکھا گیا ہے، سایہ دیکھا جا چکا ہے اور پراَسرار آوازیں بھی سنی گئیں۔ آپ کو کیا لگتا ہے؟
2- شکر پڑیاں کی جھیل
شکر پڑیاں میں واقع، اس جھیل نے تمام غلط وجوہات کی بناء پر مقبولیت حاصل کی۔ اس مقام پر متعدد قتل و غارت گری کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ قاتل لاشوں کو جھیل کے کنارے چھوڑ جاتے ہیں۔
کئی لوگوں نے وہاں رات کے وقت وسوسوں اور چیخیں سننے کی اطلاعات دی ہیں۔ یہ جگہ کافی خوبصورت ہے لیکن یہ جھیل کسی بھی ہارر مووی کی جھیل سے کم نہیں ہے۔
3- بُدھ مَت کا قبرستان

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 میں ایک قدیم بودھوں کا قبرستان واقع ہے۔ یہ اپنی غیر معمولی سرگرمیوں اور مافوق الفطرت نظاروں کی وجہ سے بدنام ہے۔
وہاں موجود محافظوں نے اطلاع دی کہ رات گئے اُس علاقے میں عجیب و غریب آوازیں، چیخیں اور قدموں کے گزرنے کی واضح آوازیں سنائی دیتی ہیں جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ان مقام پر نہ دکھنے والی ہستیوں کا بسیرا ہے۔
4- شاہ اللہ دتہ غار
شاہ اللہ دتہ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت علاقہ کے سلسلہ کوہ مارگلہ کی تلہٹی پر واقع ایک صدیوں پرانا گاؤں ہے۔ گاؤں کا نام مغل دور کے ایک درویش شاہ اللہ دتہ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ چند مقامی افراد کے مطابق یہ غار 700 سال سے زیادہ پرانی ہے اور یہ بات جان کر آپ خود بخود اس خوفناک غار سے دور رہیں گے۔
شاہ اللہ دتہ غار کے قریب رہنے والے لوگوں نے رات کے وقت غاروں میں شور سنا ہے جیسے بہت سارے لوگ ایک دوسرے سے باتیں کر رہے ہوںعلاوہ ازیں علاقہ مکینوں نے سائے بھی گزرتے ہوئے دیکھے ہیں۔
5- کچنار پارک
اسلام آباد میں واقعے یہ خوبصورت کچنار پارک بھی پراسرار واقعات سے مشہور ہے۔ اطلاعات کے مطابق پارک میں سیر و تفریح کے لئے جانے والے لوگوں کے مطابق کچھ بڑے درختوں کے نیچے لوگوں کو بیٹھے ہوئے دیکھا ہے جو دوسری مرتبہ دیکھنے پر غائب ہوجاتے ہیں۔ عہدیداروں نے کبھی بھی ان واقعات کے بارے میں تحقیقات نہیں کیں۔