پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی خوبصورتی سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، اسی صوبہ میں نتھیا گلی واقع ہے جہاں ایسے مقامات ہیں، جنہیں انسان دیکھے تو بس دیکھتا ہی رہ جائے۔ اونچے اونچے پہاڑ گویا ایسے منظر پیش کرتے ہیں کہ یہ آسمان چھو رہے ہوں۔

Source : Home Love Lifestyle
بہتی آبشاروں کا پانی اس قدر ٹھنڈا اور میٹھا ہوتا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے آپ جنت کا پانی پی رہے ہوں۔
چھٹیوں میں پاکستان بھر سے سیاح نتھیا گلی گھومنے آتے ہیں، مختلف شہروں خاص طور پر کراچی سے یہاں آئے لوگوں لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ بہت خوبصورت اور پرسکون مقام ہے، یہاں آنے کے بعد واپس اپنے شہر جانے کا دل ہی نہیں کرتا۔
نتھیا گلی خیبر پختونخوا میں واقع ہے جبکہ اسلام آباد سے یہاں جانے میں تقریباً 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے لگتے ہیں۔
جون جولائی کے مہینوں میں جہاں پاکستان کے بڑے شہروں میں گرمی ہوتی ہے وہیں نتھیا گلی میں ہلکی سردی ہوتی ہے جبکہ سردیوں میں یہ علاقہ بغیر برف کے نہیں ہوگا۔
یہ جگہ بے پناہ خوبصورتی سے بھری پڑی ہے، پہاڑ کے علاوہ آپ کو یہاں ہریالی ہی ہریالی نظر آئے گی۔
