حالیہ بارشیں ابھی تک ختم نہیں ہوئیں ہیں بلکہ اب محکمئہ موسمیات کے مطابق ساتواں سپیل کراچی میں برسنے کو تیار ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ:
'' شہر میں آج شام یا رات تک کہیں معتدل تو کہیں تیزبارش ہوسکتی ہے۔ مشرقی اور وسطی سندھ پر مون سون ہواؤں کا اثر زیادہ ہے جبکہ مشرقی اور وسطی ہواؤں کا رخ جنوبی پنجاب اورشمال کی جانب کچھ کم ہو گا جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔''
آج کراچی سمیت حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، ٹھٹھہ، اسلام آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، چیچہ وطنی، جہلم اور نکیال آزاد کشمیر سمیت گردونواح میں موسلادھار کا امکان ہے۔