شدید بارشوں میں ڈوبتے کراچی کا حال دیکھ کر سابق کپتان شاہد آفریدی بھی چپ نہ رہ سکے اور صوبائی حکومت پر برس پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں لکھا کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا، مجرمانہ خاموشی ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ صبح سے لائٹ نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گلیاں پانی سے بھر چکی ہیں، لوگ ڈوب رہے۔ لوکل صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔
یہ بھی لکھا کہ بچپن سے شہر کو تباہ ہوتے دیکھا اب ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کاش دنیا کے کسی میٹروپولیٹن سے ہی سیکھ لیں، مصنوعی جھیلیں بنالیں۔ کیا یہ ہمارا قصور ہے کہ رہنے کے لئے اس شہر کا انتخاب کیا۔ کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟