کراچی: بارشوں نے گلیوں کو دریا بنا دیا۔۔۔ شہری نے چوتھی منزل سے کیوں چھلانگ لگا دی؟

ہماری ویب  |  Aug 26, 2020

حالیہ مون سون اسپیل نے کراچی کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شہر کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔

تاہم سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس سے شہر کی حالت کا باخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اسی حوالے سے ایک ایسے شخص کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جو بارش کے مزے لیتے ہوئے گلی میں جمع ہوجانے والے پانی میں اپنے گھر کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاتے نظر آ رہے ہیں.

ٹویٹر صارفین کے مطابق مذکورہ ویڈو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کی ہے تاہم کئی صارفین کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کی بارشوں کی نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیو بھارت کے کسی گاؤں کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More