کراچی میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Aug 24, 2020

شہرِ قائد میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے چھٹے اسپیل کی پیشن گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعرات تک شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں 25 اگست بروز منگل کو گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 150 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔

تاہم روشنیوں کے شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، صبح کے وقت شہر قائد کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد تھا۔

واضح رہے کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے شدید تباہی مچائی، متاثرہ علاقوں میں سرجانی ٹاؤن کو سب سے زیادہ تقصان پہنچا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More