مہمان نوازی کے لیے بہت مشہور ہیں! پٹھانوں کی خوبصورت ثقافت کے بارے میں چند ایسی دلچسپ باتیں جو آپ نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Aug 22, 2020

پٹھان قوم کے بارے میں ہر کوئی واقف ہے کہ یہ لوگ کتنے مہمان نواز اور بہترین دوست ہوتے ہیں۔ پٹھانوں سے متعلق ایک بات کافی مشہور ہے کہ اگر کبھی ان کے گھر آپ بطور مہمان تشریف لے جائیں تو یہ مہمان نوازی میں بہت آگے آگے ہوتے ہیں۔ کھانا تو بہت دور کی بات یہ آپ کو پانی پیے بغیر بھی گھر سے رخصت نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بات کہنا بالکل درست ہوگی کہ مہمان نوازی کی خدمات ان کے خون کے شامل ہے۔

پٹھانوں کی ثقافت، ان کا رہن سہن،لباس سب سے منفرد ہوتا ہپے۔ ان کے مختلف تہوار ہوتے ہیں جیسے کہ یہ لوگ بہار کے موسم کا تہوار نوروز بھی مناتے ہیں۔ نوروز افغانستان کے چند پشتون گروہ کے علاوہ پاکستان میں کوہاٹ، ہنگو، کزئی اور کرم ایجنسی کے بعض علاقوں میں پٹھان نوروز کا تہوار خوش ہ خرم انداز سے مناتے ہیں۔

پٹھان قوم کو پاکستان کی شان بھی کہا جاتا ہے۔ یہ لوگ اپنا ہر کام محنت اور لگن کے ساتھ پھرپور ایمانداری سے نبھاتے ہیں کیونکہ یہ لوگ محنت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹھان لوگ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتی بلکہ محنت مزدوری سے روزی کما کر اپنے گھر کے اخراجات پورے کرتے ہیں۔

پٹھانوں کو پشتون بھی کہا جاتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ دراصل پٹھان اور پشتون قوم میں فرق ہوتا ہے۔ پٹھانوں کا تعلق ان کی پیدائش پاکستان سے ہے جبکہ پشتون افغانستان سے ہجرت کر کے یہاں آئے ہیں۔ پشتونوں کو اگر آپ نے غور سے دیکھا ہو تو ان کی رنگت گوری چٹی قسم کی ہوتیں اور آنکھیں ہری ہوتی ہیں۔ پٹھانوں کی رنگت سانولی ہوتی ہے جبکی آنکھیں بھوری ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More