پاکستان کے کس علاقے میں زمین کی کھدائی کی تو سونا نکل آیا؟

ہماری ویب  |  Aug 22, 2020

بعض اوقات انسان کی نظر سے ایسے واقعات گزرتے ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے، اسی طرح کا کچھ پاکستان کے شہر ملتان میں ہوا۔

ہوا کچھ یوں کہ ملتان میں ضلع کچہری میں واقع انگریز دور کے مال خانے سے کھدائی کے دوران خزانے کی ایک بڑی کھیپ نکل آئی۔

تفصیلات کے مطابق اس خزانے میں اشرفیاں، اربوں کی مالیت کا سونا اور انگریز دور کا اسلحہ شامل ہے۔

علاقے میں نئی عدالتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا کہ کھدائی کے دوران 80 سال بند پڑے رہنے والے انگریزوں کے دور کے مال خانے سے خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی۔ اس خزانے کے بارے میں کھدائی کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ زیر زمین کمرہ سونے سے بھرا پڑا ہے۔

تاہم کھدائی کے دوران خزانہ نکلنے کے بعد سول جج نے جگہ کا معائنہ کیا جس کے فوری بعد پولیس اہلکاروں کو وہاں تعینات کردیا گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے غیر متعلقہ افراد کا مذکورہ جگہ پر داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More