کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج تیز بارش کی پیشن گوئی۔۔۔ شہر میں بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ جانیں

ہماری ویب  |  Aug 21, 2020

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج بروز جمعہ کو تیز بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالقیوم بھٹو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 'شہرِ قائد میں آج شام سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے جبکہ 20 سے 30 ملی میٹر تک بارش ہونا متوقع ہے'۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بروز ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں بارش کی شدت زیادہ ہوگی اور شہر میں 40 سے 50 ملی میٹر سے زائد بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

تاہم ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم مزید آگے بڑھنے پر بارش کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور بارش 70 سے 80 ملی میٹر تک بھی جا سکتی ہے۔

واضح رہے شہرِ قائد میں بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More