وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق پاکستان میں یکم محرم الحرام 21 اگست کو ہوگی جبکہ یوم عاشورہ یعنی 10 محرم الحرام 30 اگست کو ہوگا۔
وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پرمہیا کئے گئے ڈیٹا کے مطابق رواں اسلامی ماہ ذی الحجہ کا آغاز22 جولائی کوہونا تھا تاہم رویت ہلال کمیٹی نے 21 جولائی کوچاند نظرنہ آنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے عیدالاضحی 31 جولائی کی بجائے یکم اگست کومنائی گئی تھی۔
دوسری جانب مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی جانب سے بھی اعلان کیا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1442ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔