وہ پاکستانی جو اس سال حج پر نہیں جاسکے، انہوں نے اپنے پیسوں کا کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Aug 19, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب رواں سال حج کو صرف چند افراد کے لیے محدود کردیا گیا تھا۔ اس سال بیرونِ ملک مقیم افراد کو حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں تھی، حج محدود ہونے کے باعث پاکستان کی ترسیلات زر میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔

profit.pakistantoday کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال حج محدود ہونے پر غیر ملکی پاکستانیوں کی رقوم بچ گئیں جو انہوں نے پاکستان میں اپنے خاندان والوں کو بھجوا دیں جس کے نتیجے میں جولائی کے ماہ میں گزشتہ سال جولائی کی نسبت 36.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کورونا وائرس کے باعث یہ خطرہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ معیشت سست ہونے کی وجہ سے ترسیلات زر میں کمی ہوگی لیکن ایسا بالکل نہ ہوا۔ ماہرین نے ترسیلات زر میں اضافہ حج کا محدود ہونا قرار دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.768 ارب ڈالر کی رقم پاکستان بھجوائی، جو رواں سال جون کی نسبت 12.2 فیصد زیادہ تھی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ترسیلات زر میں اضافہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'جولائی 2020 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جوملکی تاریخ میں 1 ماہ میں بھجوایا جانےوالا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔ یہ ترسیلاتِ زر جون 2020 کی نسبت 12.2%جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5% زیادہ ہیں'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More