سندھ حکومت: کراچی میں اسکول کھولنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ۔۔۔

ہماری ویب  |  Aug 19, 2020

کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ جب تک حکومت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہ آجائے تب تک کوئی بھی نجی اسکول نہیں کھولا جائے گا تاہم ایسا نہ ہوا اور بیشتر اسکول کھول لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے شہر بھر میں کھولے جانے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعید غنی نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ان اسکولوں کی رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے اجلاسوں اور یونیسیف سندھ کی چیف مس کرسٹینا سے ملاقات کی جس دوران کا کہنا تھا کہ 'تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی فیصلہ ایس سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More