محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی گئی ہے۔ کراچی اور اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان، بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں آئندہ 2 روز میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز سے مون سون کی ہوائیں شدت اختیار کر کے ملک میں داخل ہوں گی، جس سے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔
21 اگست اور 22 اگست کے دوران شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
تاہم مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ سندھ میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک شہر کا موسم خوشگوار رہے گا جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔