باپ، جس کی مثال نہیں ملتی! 7 سال سے دو بچوں کے ساتھ وین میں زندگی گزارنے والے باپ کی دردناک داستان۔۔۔ جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

ہماری ویب  |  Aug 17, 2020

یوں تو ہم نے باپ کی قربانیوں کے لاکھوں قصے سنے ہوں گے لیکن کچھ ایسی داستانیں ہوتی ہیں جنہیں سن کر دل اور آنکھ دونوں بھر جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو تصدق حسین کی کہانی بتانے والے ہیں جن کا تعلق ضلع گجرات کے گاؤں سرائے عالمگیر سے ہے۔ تصدق حسین اپنے دو بیٹوں کے ساتھ پچھلے 7 سال سے ایک وین میں زندگی گزار رہے ہیں۔

وہ اسی وین میں کھانا بناتے ہیں، اسی میں سوتے ہیں۔ تصدق حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'میرا چھوٹا بیٹا محض 7 ماہ کا تھا جب سے میں نے اسے اکیلا ہی پالا ہے، غربت اور مہنگائی کی وجہ سے میں اس میں رہ رہا ہوں'۔

تصدق حسین نے بتایا کہ 'میرے والد نے اپنی زندگی میں ہی جائیداد کے تمام حصے سب کو دے دیے تھے لیکن آج جو میرا حال ہے وہ میری سوتیلی والدہ کی وجہ سے ہے۔ ہم خاندانی لوگ ہیں، ایسا نہیں ہے کہ ہم مانگنے والے یا بھکاری ہیں'۔

اس باپ کا کہنا تھا کہ 'کچھ ایسے حالات پیدا ہوگئے تھے کہ ان بچوں کی والدہ انہیں چھوڑ کر چلی گئی تھیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میرے حالات ایسے تھے کہ بیان نہیں کرسکتا، لوگ میری کہانی سنتے ہیں تو کہتے ہیں یہ ہیرو ہے، لیکن دراصل میں ایک زیرو ہوں'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More