بغیر ڈگری کے ہنر اور پیسے کمانے کے چند طریقے جو نوجوانوں سمیت سب کے لیئے فائدے مند ہیں ۔۔۔۔۔

ہماری ویب  |  Aug 13, 2020

ہر کسی کے پاس ڈگری ہونا ضروری نہیں ہے مگر نوکری کا ہونا تو لازمی سی بات ہے اس کے بغیر گزارہ چونکہ ممکن نہیں ہے۔ اب اگر آپ کے پاس ڈگری نہیں ہے تو آج کے دور میں یہ بھی کوئی بڑی بات نہیں رہ گئی ہے نوکری پسند کی پھر بھی مل جائے گی۔ مگر۔۔۔۔۔۔۔۔؟ مگر۔۔۔۔۔۔۔۔؟ کیسے ملے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ اس کا آسان جواب تو ہم نہیں کہہ سکتے ہیں مگر کچھ مفید ٹپس ہمارے پاس آپ کے لیئے ضرور موجود ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر آپ ڈگری بغیر اچھی نوکری کر سکتے ہیں۔


• سب سے پہلے تو آپ اپنے آپ کو کھنگالیں کہ کس قسم کے شوق اور ہنر میں دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ اپنے مقاصد معلوم ہوسکیں کہ آخر کرنا کیا ہے۔۔۔؟؟


• جب آپ جان گئے ہیں کہ کرنا کیا ہے تو آپ انٹرنیٹ کا مکمل فائدہ اٹھائیں اور اس پر ویڈیوز دیکھیں، چینلز دیکھیں کیا کام کس طرح سے مارکیٹ میں کیا جارہا ہے تاکہ معلومات مل سکیں آپ کو۔


• اس کے علاوہ آپ گوگل سرچ کریں کہ کس جگہ ملازمت کرنا چاہ رہے تو وہاں کی کیا پالیسی ہے کام کا نظریہ کیا ہے تاکہ وہاں نوکری اگر نہ ملے کسی اور جگہ ملے تو آپ کو بنیادی اصلاحات معلوم ہوں۔


• اپنے کسی بڑے رفیق، رہنما، استاد یا گھر والوں کی رائے کو ملحوظِ خاص رکھیں کیونکہ ایسے وقت میں بڑوں اور تجربہ کاروں سے زیادہ کوئی آپ کو بہتر مشورہ نہیں دے سکتا ہے۔


• اپنا یوٹیوب چینل یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیج وغیرہ بنالیں مارکٹننگ کا کام بھی کریں تاکہ پزیرائی مل سکے۔


• مارکیٹ میں اپنی جگہ خود بنائیں اپنے کام سے کردار سے کام کی خاص نوعیت سے تاکہ لوگ آپ کو فالو کریں۔


• کوئی بھی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا اس لیئے شروعات میں مشکلات آئیں گی تو اس کو عبور کرنے کی کوشش کریں اور دل لگا کر کام کریں۔


مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More