سندھ حکومت کا نیا منصوبہ: کراچی میں کیا بننے جا رہا ہے؟ جانیں دلچسپ و اہم معلومات

ہماری ویب  |  Aug 13, 2020

کراچی میں ایک نیا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس کے افتتاح کا جلد ہی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ حکومت کا ایک اور منصوبہ تیار ہے جس کو پیپلز اسکوائر کا نام دیا گیا ہے۔ منصوبہ قدیم عمارتوں اور علاقوں کے وسط میں بنایا گیا ہے، یہ منصوبہ عالمی بینک کے اشتراک سے تعمیر کیا گیا ہے۔

مرتضٰی وہاب نے بتایا کہ منصوبے میں پارکنگ پلازا بھی تعمیر کیا گیا ہے، پارکنگ ایریا میں 350 گاڑیوں اور250 موٹر سائیکلوں کے کھڑے کرنے کی سہولت موجود ہوگی۔


تاہم دو ہزار افراد بیک وقت اس خوبصورت تفریحی مقام پر آسکتے ہیں، پیپلزاسکوائر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی 50 فیصد دوکانیں خواتین کے لئے مختص ہیں، منصوبے کے تحت اطراف کی عمارتوں کی مرمت اور لائٹنگ کی گئی جبکہ اطراف کی سڑکوں کی مرمت بھی کی گئی ہے۔


ترجمان سند حکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ پیپلز اسکوائر منصوبہ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، جبکہ 2 سے 3 روز میں منصوبے کا افتتاح ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More