بچوں کی پیدائش پروالدین سے زیادہ خوش کوئی نہیں ہوتا۔ لیکن پھر بھی قسمت پر یقین رکھنے والے لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ کون کتنا خوش نصیب ہے؟ اور پیدائش کی تاریخ اور ماہ کو دیکھتے ہوئے لوگ ناموں کا انتخاب کرتے ہیں۔ کیونکہ شخصیت اور ستاروں کی چالوں میں اب زیادہ لوگ یقین رکھتے ہیں۔
ماہرِ فلکیات ستاروں کی روشنی میں یہ تو بتاتے آپ کو نظر آئیں ہوں گے کہ ستارہ جدی والے زیادہ خوش نصیب ہیں یا برجِ عقرب والے لیکن اب ہم آپ کو سائنسی ماہرین کی تحقیق سے بھی آگاہ کردیتے ہیں کہ ان کی تحقیق کی نظر میں کس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد سب سے زیادہ خوش نصیب ہوتے ہیں۔
ویب سائٹ دی گارڈیئن کے مطابق:
یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر اور امیہ یونیورسٹی کے ماہرین نے انٹرنیٹ پر مبنی ایک تحقیقی سروے میں تقریبا 30 30،000 افراد سے پوچھا گیاکہ کس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد زیادہ خوش قسمت ہیں ؟ اس سروے کے نتائج کے بعد ماہرین نے ذاتی طور پر ایک نتیجہ اخذ کیا کہ :
'' موسم گرما کے مہینوں خصوصاً مئی میں پیدا ہونے والے افراد کی زندگی زیادہ مثبت نقطہ نظر سے گزرتی ہے۔جبکہ سردی کے ماہ خصوصاً نومبر میں سب سے زیادہ ایسے افراد پیدا ہوتے ہیں جو جلد ہی مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں اور دوہری سوچ رکھنے والے ہوتے ہیں''۔
اس حوالےسےماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ :
''اگر آپ کی سالگرہ مئی میں ہے تو آپ شاید خوش قسمت افراد میں سے ایک ہیں کیونکہ آپ کی نفسیات کمزور مگر دماغ تیزی سے چلتا ہے جو کہ آپ کی کامیابی کا ضمن بنتی ہے''۔