نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم دکھانے کے لئے کس کیمیکل کا استعمال کیا گیا؟

ہماری ویب  |  Aug 13, 2020

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی اصل وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ سیمپل میں کلوٹنگ روکنے کے لئے کیمیکل 'ای ٹی ڈی اے' استعمال ہوتا ہے۔ ای ٹی ڈی اے کی مقدار خون سے زیادہ ہو تو رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کم ہوجاتے ہیں۔ نواز شریف کے سیمپل میں ای ٹی ڈی اے کی تعداد بڑھائی گئی جس سے پلیٹ لیٹس گر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کسی میڈیکل لیب کے ساتھ مل کر یہ کھیل کھیلا، ای ٹی ڈی اے بڑھا دیا گیا۔ بلڈ کا سیمپل کم کیا گیا، رپورٹ میں بلڈ سیلز اتنے کم آئے کہ ہمارے ڈاکٹرز بھی تشویش میں آگئے انہیں لگا کہ نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے۔

شہباز گل کے مطابق جھوٹی رپورٹ وزیراعظم نے دیکھی تو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ تو پتا چل گیا نواز شریف جھوٹ بول کر باہر گئے۔

نواز شریف کو جھوٹ بول کر باہر بھاگنے میں مدد کرنے والوں کا احتساب ہوگا، حکومت پنجاب ای ٹی ڈی اے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More