شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش جاری، محکمہ موسمیات کی دوبارہ شدید بارشوں کی پیش گوئی

ہماری ویب  |  Aug 12, 2020

کراچی: محمکہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشن گوئی کردی ، پی ڈی ایم اے سندھ نے انتظامیہ کو آئندہ 3 دن تک متحرک رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کے باعث پی ڈی ایم اے سندھ نے کمشنر کراچی کو ہنگامی اطلاع کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی انتظامیہ بارشوں پر انتظامات مکمل رکھے، املاک،لائیواسٹاک کی حفاظت کے لئے انتظامات، مشینری تیار رہے اور انتظامیہ وسائل بروئے کار لاکر آئندہ 3 دن متحرک رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More