بعض اوقات انسان ایسے منظر اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے، لیکن درحقیقت وہ منظر کوئی خیالات نہیں بلکہ حقیقت ہوتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے ہر دیکھنے والا سراہ رہا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک لڑکا اپنی دوکان کا شٹر بند کر رہا تھا کہ اچانک اسے کرنٹ لگ گیا، اس شخص کے پیچھے صرف ایک آدمی کھڑا تھا، اس آدمی نے ایسی حاضر دماغی دکھائی کہ اس کی مثال نہیں ملتی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اس پیچھے کھڑے آدمی نے پہلے سوچا کہ اسے ہاتھ سے پیچھے ہٹائے لیکن اچانک اس کے ذہن میں آیا کہ اگر اس نے کرنٹ لگے آدمی کو ہاتھ لگایا تو کرنٹ اسے بھی لگ سکتا ہے، اس شخص نے فوراً اپنے گلے میں پڑے بڑے سے رومال کی مدد حاصل کی، اس نے وہ رومال کرنٹ لگے آدمی کے گلے میں ڈالا اور اسے پیچھے کی جانب کھینچا، جس سے کرنٹ لگنا بند ہوا اور وہ آدمی پیچھے آ گرا۔
٭سوشل میڈیا صارفین بڑی تعداد مین اس آدمی کے فوری اقدام کو سراہ رہے ہیں، محمد حسن سرفراز نامی صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ رومال رکھنے والے اکثر پینڈو گردانے جاتے ہیں، اسے صرف 2 سیکنڈ لگے اتنا اچھا اور کارآمد آئیڈیا سوچنے میں، ماشاءاللہ
٭وحید جمالی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ایجوکیشنل سسٹم میں مختلف سلیبس تبدیل کرنے کے بجائے اس قسم کے زندگی بچانے والے سبق سکھانے چاہیئں۔
٭فصیحہ علی کا کہنا تھا کہ ہر سال بہت سے لوگ محض کرنٹ لگنے سے مرتے ہیں، گورنمنٹ کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
٭معاذ ثاقب نے لکھا کہ اس آدمی نے پوری انسانیت کو بچایا۔