مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی آج لاہور میں نیب کے سامنے پیشی سے پہلے ن لیگ کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد مریم نواز نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ پتھراؤ کارکنان کی جانب سے ہوا۔
لاہور: قومی احتساب بیورو( نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی دُختر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا، مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پردرج کیا جائے گا۔
ن لیگی رہنما مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ پولیس کے پتھراؤ سے میری بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
بعد ازاں نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی، تاہم مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشی آج ہی کی جائے۔