وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا, اسکول کب سے کھلیں گے انہوں نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Aug 10, 2020

کراچی: صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے صورتحال اب پہلے سے بہترہے، 15 ستمبر سے اسکول کھولے جا سکتے ہیں، تاہم اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پھر اسکول کھولنا مشکل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے آج کی صورتحال بہترہے، ہوسکتاہےاس صورتحال کے پیش نظر15ستمبرسےاسکول کھول دئے جائیں، اگر صورتحال مختلف ہوتی ہے تو پھر اسکول کھولنا مشکل ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں سعید غنی نے کہا تھا کہ اسکول وہ واحد جگہ ہوگی جو ہم سب سے آخر میں کھولیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ سیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر ختم کیا جا چکا ہے جس کے بعد تمام تر شعبہ جاتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More