پرندوں کے فضلے سے پیسے کمانا انتہائی بیوقوفوں والی بات ہے لیکن یہ واقعی سچ ہے۔
برازیل کے شہر گوئیاس کی فیڈرل یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے اس حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر حیران ہی رہ جائے۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق ایکالوجسٹ پروفیسر مارکوس شانشارسو کا کہنا ہے کہ دنیا میں اس وقت پرندوں کے فضلے کی مارکیٹ 76 کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 1 ارب 68 کروڑ روپے) کی ہے، کیونکہ یہ فضلہ سائنسی تحقیق کے اعتبار سے بطور فرٹیلائزر انتہائی اہمیت ہے اور بہت مہنگے داموں فروخت ہو سکتا ہے۔
پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ پرندوں کا فضلہ ہمیں مفت میں مل سکتا ہے۔ میں کسی جزیرے پر جا کر اسے مفت میں حاصل کر سکتا ہوں اور مارکیٹ میں فرٹیلائزر کے طور پر اچھی قیمت پر فروخت کر سکتا ہوں۔
دنیا میں کبھی پرندوں کے فضلے کی اہمیت پر کام ہی نہیں کیا گیا حالانکہ اس کی سائنسی اور بائیولوجیکل اعتبار سے انتہائی اہمیت ہے۔ اس سے ہمیں کیا کچھ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، پالیسی میکرز کو اس پہلو پر غور کرنا چاہیے۔