مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی ہوگئی۔۔۔ لڑکی کون ہے اور کیا کرتی ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 08, 2020

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی ہوگئی ہے۔

پاکستان کے معروف صحافی سہیل وڑائچ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔ جنید صفدر سابق وزیر نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ جنید صفدر طویل عرصے سے برطانیہ میں اپنی تعلیم کی غرض سے مقیم ہیں۔

بی بی سی کے لئے لکھے گئے اپنے کالم میں صحافی سہیل وڑائچ نے جہاں جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے وہیں انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے پارک لین فلیٹ میں سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بتایا کہ وہ ناصرف وہاں پر پارٹی سیاست کے حوالے سے متحرک ہیں بلکہ اپنے خاندانی معاملات بھی دیکھ رہے ہیں جس میں ان کا سب سے اہم ایجنڈا جنید صفدر کی شادی ہے۔

تاہم آپ کے ذہن میں یقیناً یہ سوال ہوگا کہ لڑکی کون ہے؟ اس حوالے سے کالم نگار سہیل وڑائچ کا خیال ہے کہ وہ سابق سربراہ قومی احتساب بیورو کے گھر سے تعلق رکھتی ہیں۔ جو اس وقت قطر میں مقیم ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جنید صفدر کے لئے لڑکی کا انتخاب خود ان کے نانا میاں محمد نواز شریف نے کیا ہے۔

تاہم ایک اور سینئیر صحافی چودھری غلام حسین کی جانب سے بھی اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ مریم صفدر اس حوالے سے مکمل طور پر رابطے میں ہیں جبکہ جنید صفدر کی شادی حوالے سے لڑکی کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ گھر کسی اور کا نہیں بلکہ سابق سربراہ قومی احتساب بیورہ سیف الرحمن کا ہے۔


واضح رہے ان کی منگیتر یورنیورسٹی کالج آف لندن سے فارغ التحصیل ہیں جبکہ انہوں نے ڈرہم یونیورسٹی سے سیاست میں بی اے آنرز اور یونیورسٹی کالج لندن سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More