کراچی میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی، وائرل ویڈیوز نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔۔۔ تیز بارش میں خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟ جانیں

ہماری ویب  |  Aug 07, 2020

کراچی میں شدید گرمی کے بعد مون سون اب اپنے جوبن پر ہے، شہر بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ان بارشوں کے نتیجے میں کئی لوگ اپنی جان سے بھی جا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کتنی تیز تھی۔ ایک سڑک پر تو بل بورڈ ہی گر گیا جس نے وہاں موجود لوگوں کو شدید خوفزدہ کیا۔

چند ویڈیوز ملاحظہ کیجیے۔




اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر آپ گھر سے باہر موجود ہیں تو ان طوفانی بارشوں سے کس طرح محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

٭سب سے اہم بات، اگر بارشوں کے موسم میں محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے تو گھر سے اس وقت تک نہ نکلیں، جب تک کوئی مجبوری نہ ہو۔

٭اگر آپ گھر سے باہر یعنی اسکول، کالج، یونیورسٹی، آفس، یا اسپتال میں ہیں اور بارش شروع ہو چکی ہے تو جس جگہ موجود ہیں، اس وقت تک وہیں رہیں جب تک بارش رک نہ جائے۔ بارش کے رکنے پر ہی وہیں نکلیں تو زیادہ بہتر ہے۔

٭اگر آپ سڑک پر موجود ہیں اور بارش شروع ہو چکی ہے تو فوراً کوئی پکی جگہ یا سایہ دار جگہ تلاش کر کے وہاں بارش رکنے کا انتظار کریں۔

٭جتنا ممکن ہو بارش میں گاڑی ڈرائیو نہ کریں، اگر مجبوری ہو تو گاڑی آہستہ چلائیں۔

٭اگر آپ گھر سے باہر ہیں اور ہلکی بارش شروع ہوئی ہے، تو فوراً اپنے گھر کے لیے نکل جائیں تاکہ طوفانی بارش کے شروع ہونے سے قبل آپ اپنے گھر پہنچ جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More