گزشتہ روز پورا کراچی جل تھل ہوگیا تاہم آج بھی محکمہ موسمیات نے تیز بارش کی پیشن گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ عارضی طور پر رک گیا ہے تاہم شہر میں آج پھر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے امکانات ہیں، بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب مشرق میں تھنڈر سیلز بن رہے ہیں، جس کے باعث شہر میں آج تیز بارش کا امکان ہے تاہم گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کی زیادہ تر اہم شاہراؤں سے پانی نکالا جاچکا ہے جبکہ بعض نشیبی علاقوں میں پانی اب بھی موجود ہے۔
واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مون سون کا چوتھا اسپیل تمام اسپیلز سے زیادہ طاقتور ہے۔