صرف 100 روپے میں قربانی کے جانور کو ثواب کی غرض سے صاف ستھرا کرنے والا پہلا سروس اسٹیشن کہاں واقع ہے؟ تفصیلات اس خبر میں

ہماری ویب  |  Jul 30, 2020

عیدِ قرباں کی آمد آمد ہے، ہر جانب قربانی کے خوبصورت جانور دیکھنے کو مل رہے ہیں، جبکہ گلی محلوں میں بھی خوب رونق لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں یہ گائے سروس اسٹیشن کھولا گیا ہے، اس خصوصی سروس اسٹیشن کے مالک کا کہنا ہے کہ ویسے تو میرا موٹر سائیکلوں کی صفائی ستھرائی اور سروس کا کام ہے لیکن عیدِ قرباں سے دس روز قبل میں یہ سروس اسٹیشن گائے کو صاف کرنے کے لیے مختص کر دیتا ہوں۔

مالک کا کہنا تھا کہ میں اپنے جانور لاکر یہاں نہلایا کرتا تھا، تو دو تین لوگ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ہمارا جانور بھی نہلا کر صاف کردو، بعدازاں مین نے یہ کام شروع کردیا اور اب ثواب کی نیت سے یہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری بس یہ ہی خواہش ہے کہ جو بھی جانور قربانی کے لیے منڈی سے آئے وہ صاف ستھرا ہو کر اللہ کی راہ میں قربان ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ 100 روپے محض بجلی کے بل اور سرف کے پیسوں کے ہیں، میں خود یہ سب ثواب کی نیت سے کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا سے بچاؤ کے لیے خاص طور پر اقدامات بھی کر رکھے ہیں، پانی میں ڈیٹول شامل کر کے جانور کو جراثیم سے پاک کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جانوروں کے لیے قالین بھی بچھا رکھے ہیں تاکہ وہ نہاتے وقت پھسل کر گر نہ سکیں۔

سروس اسٹیشن کے مالک کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More