اپنی سگی ماں پر تشدد کرنے اور اسے گالیاں نکالنے والے بیٹے نے ماں سے معافی مانگ لی ہے۔
کچھ روز قبل ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ہر سننے اور دیکھنے والے کا دل دہلا کر رکھ دیا۔ ایک بیٹے نے اپنی ماں پر بدترین تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم اب ایک اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی جس میں وہ رحم دل ماں یہ کہہ رہی ہیں کہ میں اپنے بیٹے اور بہو کو معاف کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ 'میری بہو اور میرے بیٹے نے مجھ سے معذرت کی ہے، میں اللہ اور اس کے رسول کے واسطے معاف کرتی ہوں'۔
متاثرہ ماں کا کہنا ہے کہ 'میرے بیٹے کی اس حرکت کی وجہ سے جن جن کی بھی دل آزاری ہوئی ہے ان سب سے معذرت خواں ہوں'۔
تاہم انہوں نے بچوں کے لیے اللہ سے ہدایت بھی مانگی۔
ان ماں کا مزید کہنا تھا کہ 'انہوں نے بیان حلفی دے دیا ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بیٹے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ ہو'۔