پب جی صرف گیم نہیں ہے، لوگوں کا کاروبار اس سے وابستہ ہے، پردہ دار خواتین گھر بیٹھے چار پیسے کما رہی ہیں۔۔۔ عامر لیاقت حسین پب جی بند ہونے پر برہم

ہماری ویب  |  Jul 29, 2020

مشہورِ زمانہ موبائل گیم پب جی کے ہر طرف چرچے ہیں، پاکستان میں ہر چھوٹا بڑا اس گیم کا دیوانہ نظر آتا ہے لیکن اس وقت اس گیم کے مداحوں کو شدید جھٹکا لگا جب پی ٹی اے کی جانب سے اسے بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جس میں ان کے ساتھ وقار ذکا موجود ہیں، شیئر کی ساتھ ہی کیپشن بھی تحریر کیا۔

عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ہم ویسے ہی ٹیکنالوجی میں انڈیا سے بہت پیچھے ہیں، ہم Esports میں آگے جا رہے تھے، بھارت کو ہرا رہے تھے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پب جی صرف ایک گیم نہیں ہے، لوگوں کا کاروبار اس سے وابستہ ہے، پردہ دار خواتین تک گھر بیٹھے اس گیم سے چار پیسے کما رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More