کراچی میں سال 2020 کے سب سے بڑے اور مہنگے جانور کی انٹری۔۔۔ وزن اور قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Jul 27, 2020

عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور شہری بڑی تعداد میں قربانی کے جانور خریدنے کے لیے منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی خریداروں کا رش لگا پڑا ہے جبکہ کچھ خریدار قیمتیں سن کر ہی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور نظر آرہے ہیں۔

تاہم شہرِ قائد میں سپرہائی وے پر سجنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں رواں سال کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین جانور آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مویشی منڈی میں سال 2020 کا سب سے مہنگا جانور آچکا ہے جس کا نام 'بادل' ہے، اس بیل کا وزن ایک ٹن سے زائد ہے۔


بادل کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ دودھ، مکھن اور اصلی گھی بھی کھاتا ہے، تاہم قربانی کی غرض سے منڈی میں لائے گئے بیل کی قیمت 1 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔

بڑی تعداد میں شہریوں نے بادل نامی اس بیل کو دیکھنے کے لیے منڈی کا رخ کیا جبکہ اس کی قیمت جان کر حیران ہی رہ گئے۔


ایک شوقین خریدار نے بادل نامی جانور کی 85 لاکھ روپے کی آفر کر دی ہے، تاہم اس کا مالک کم قیمت پر اسے فروخت کے لیے تیار نہیں۔

واضح رہے کہ پہلی بار منڈی میں اتنا مہنگا جانور فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More