کیا جمائمہ کے والد نے واقعی عمران خان کو بیرون ملک کاروبار کی پیشکش کی تھی اور انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تھا؟ جمائمہ نے اس سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔۔۔

ہماری ویب  |  Jul 27, 2020

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکثر و بیشتر پاکستان کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں لیکن وہ اپنے اور عمران خان سے متعلق بے بنیاد پھیلائی جانے والی خبروں پر بھی رد عمل دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے جمائمہ اور عمران خان سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا تھا جسے بعدازاں صارف نے ڈیلیٹ کردیا۔ اس ٹوئٹ میں کی جانے والی بات کو جمائمہ نے رد کردیا۔

ٹوئٹر پر علی نواز نامی صارف نے جمائمہ سے منسوب کرتے ہوئے ایک بیان شیئر کیا کہ 'جمائمہ نے کہا تھا کہ طلاق سے پہلے میں نے عمران خان کو کہا کہ میرے ساتھ لندن چلو اور وہیں پر بس جاﺅ، میرے والد نے عمران خان کو یورپ میں مستحکم کاروبار کی پیشکش بھی کی لیکن عمران خان نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا' ۔


یہ پیغام جب جمائمہ کی نظروں سے گزرا تو انہوں نے اس پر رد عمل جاری کرتے ہوئے تردید کی اور کہا کہ 'آپ کی اطلاع کے مطابق درحقیقت یہ ایک من گھڑت بیان ہے'۔

جمائمہ گولڈ سمتھ کا رد عمل سامنے آنے پر علی نواز نامی صارف نے اپنا پیغام ٹویٹر سے ہٹا دیا لیکن اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے ہیں اور جمائمہ کا تردید کا پیغام ویسے ہی موجود ہے جس پر صارفین کے مختلف رد عمل بھی سامنے آ رہے ہیں۔

واضح رہے مذکورہ واقعہ 2017 کا ہے، جس کے چرچے حال ہی میں دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More