کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے بعد کراچی میں ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا، کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود شہر کے کئی علاقوں میں پانی تاحال موجود جبکہ کچھ مقامات پر پانی اتر گیا۔
سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں خراب ، ٹریفک جام، شہری پریشان ہوگئے۔ شہر کراچی میں 2 سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی تیز بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حوالے سے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھی ٹوئٹ کیا کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد کراچی کی خراب صورتحال دیکھ کر ان کا دل بہت اداس ہوا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے خوبصورت شہر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
دیکھیں کراچی میں ہونے والی گزشتہ روز کی بارش کے بعد شہر کی سیلابی صورتحال چند تصاویر اور ویڈیوز میں۔