ماضی میں پاکستان کے بہت سے سیاستدان ایسے گزرے ہیں جن کی بیویاں بھی ان کے ساتھ سیاست کے میدان میں شانہ بشانہ چلتی رہیں، اور ہر مشکل وقت میں انہوں نے اپنے شوہروں کا ساتھ دیا۔
آج اگر ہم سیاسی میدان پر نظر ثانی کریں تو بہت سے جوڑے ایسے دکھائی دیں گے جو سیاست سے جڑے ہوئے ہیں۔ آج ہم آپ کو پاکستان کے ان سیاستدانوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی بیویاں بھی سیاست سے تعلق رکھتی ہیں، جس کا علم بہت ہی کم لوگوں کو ہے۔
1) زرتاج گل اور ہمایوں اخوند
زرتاج گل پاکستان تحریک انصاف کی سینئر ترین رہنما ہیں، جبکہ یہ پاکستان قومی اسمبلی کی میمبر بھی ہیں۔ زرتاج گل اس وقت پاکستان کی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی آلودگی بھی ہیں۔ ہمایوں اخوند جو کہ ان کے شوہر ہیں، یہ بھی ایک سیاستدان ہیں اور انہوں نے 2013 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیراہ غازی خان کے ایک صوبائی حلقے سے الیکشن لڑا تھا لیکن جیت نہیں سکے تھے۔
2) یار محمد رند اور عائلہ ملک
یار محمد رند پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صدر ہیں، ان کی اہلیہ عائلہ ملک بھی سیاست کے میدان سے تعلق رکھتی ہیں اور نامور اینکر بھی رہ چکی ہیں۔ ان کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ ان کو عدالت کی جانب سے 2018 میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
3) خواجہ آصف اور مسرت خواجہ
پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر ترین رہنما خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ مسرت خواجہ کا تعلق بھی سیاست سے ہے۔ مسرت خواجہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی کی خواتین کی نشست کی رہنما بھی رہ چکی ہیں۔
4) دانیال عزیز اور مہناز اکبر
دانیال عزیز پاکستان مسلم لیگ ن کے نامور رہنما ہیں، اور قومی اسمبلی کے میمبر بھی رہ چکے ہیں۔ دانیال عزیز کو عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیا ہے جبکہ مہناز اکبر بھی قومی اسمبلی کی میمبر رہ چکی ہیں۔
5) نجم سیٹھی اور جگنو محسن
نجم سیٹھی پاکستان کے معروف صحافی ہیں، لیکن یہ سیاستدان بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ جگنو محسن بھی سیاست سے تعلق رکھتی ہیں۔