ہوشیار! قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے غور سے دیکھ لیں کیونکہ قربانی کے جانور پر دھوکے سے گوند سے دوسری کھال چڑھانے والا دنبہ بیچنے والا شخص منظر عام پر آگیا

ہماری ویب  |  Jul 23, 2020

عیدِ قرباں کے قریب آتے ہی لوگوں کا رش منڈیوں میں بڑھ گیا ہے اور جانوروں کی خریداری کا عمل بھی زور و شور سے چل رہا ہے۔

وہیں لاہور میں قربانی کے جانور کے حوالے سے ایک دھوکہ بھی سامنے آگیا جہاں بیوپاری نے دھوکہ دیتے ہوئے زیادہ منافع کی غرض سے کم عمر دنبے پر کسی بھاری دنبے کی کھال ایلفی سے چپکا کر جانور خریدنے آئے گاہک کو بیچ ڈالا۔

آج سے پہلے سنگھ سور دانت چپکا کر جانوروں کو بیچا جاتا تھا اب ایلفی سے کھال لگا کر انوکھا دھوکہ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ: اس دنبے کی عمر کم تھی لیکن زیادہ پیسے حاصل کرنے کے چکر میں بیوپاری نے یہ کام کیا۔

دنبہ خریدنے والا گاہک جب دنبہ خرید کر گھر آیا تو اسکی کھال اترنا شروع ہوگئی۔

جب مزید کھال اتری تو پتہ چلا کہ دنبے کے اوپر لگائی گئی کھال کا رنگ م براؤن جبکہ کھال کے نیچے دنبہ کالے رنگ کا ہے۔

اور جب مکمل کھال اتر گئی تو کالا دنبہ نکل آیا جس سے اس دھوکے کے بارے میں گھر والوں کو معلوم ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت میں دھوکہ دہی کی جاتی رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More