کورونا وائرس اور عیدالاضحیٰ: خریداروں کو کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟

ہماری ویب  |  Jul 23, 2020

ہر سال عیدالاضحیٰ کا تہوار آتے ہی پاکستان بھر کے شہروں میں مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال ہوجاتی ہیں۔ یہ کہنا درست ہوگا کہ شہری عیدالاضحیٰ کے آنے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ منڈی کی رونقیں دیکھنے کو ملتی ہیں اور جانوروں کی خریداری بھی ہوجاتی ہے۔

لیکن رواں سال کا آپ سب ہی کو معلوم ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کی رنگینیوں کو ماند کردیا ہے۔ جب ہی اس سال کو عالمی وبا کا سال قرار دیا گیا۔ سال 2020 اپنے ساتھ کافی مشکلات لے کر آیا ہے جس کی وجہ سے کچھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اس وقت دو لاکھ ستر ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ اب تک ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

سب کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ اس سال جانوروں کی خریداری اور قربانی پچھلے سال کی طرح ممکن ہے؟ ہر سال کی طرح اِس سال بھی عیدالاضحیٰ سے قبل مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کی جا رہی ہے لیکن اس کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔

جس طرح آپ کو یاد ہوگا کہ دو ماہ قبل پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اب حکام کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر بھی اس وائرس کا پھیلاؤ ایک مرتبہ پھر شدت اختیار سکتا ہے۔

کووڈ 19 کی وبا کے زمانے میں خریداروں کو منڈیوں میں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں، جانیں۔

1-مویشی منڈی میں موجود بیوپاریوں کے زیرِ استعمال اشیاء مثلاً برتن، گلاس، قلم وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں۔

2- جانوروں کی قیمت طے ہونے کے بعد رقم کی ادائیگی اور جانور کی رسی پکڑنے یعنی تبادلہ کرنے کے بعد اپنے ہاتھوں کو اچھی سینیٹائزر سے صاف کریں اور ممکن ہو تو گھر آکر صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔

3- منڈی میں جانور خریدیداری کے لئے روانہ ہوں تو وہاں حفاظتی ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

4- چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ مویشی منڈی لے جانے سے پرہیز کریں۔

واضح رہے کہ اوپر تحریر کی گئیں چند احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہم اپنی عید کو بہتر طور پر منا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More