اپنی ماں پر بدترین تشدد کرنے والا شخص اس وقت کہاں ہے؟ ویڈیو پیغام سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Jul 23, 2020

دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے ہر دیکھنے والے کا دل دہلا دیا، اپنی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم نے ویڈیو پیغام میں اپنی والدہ اور پورے پاکستان سے معافی مانگ لی۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم ارسلان عدالت سے ضمانت کرانے کے بعد تفتیش میں شامل ہوا۔ ملزم ارسلان نے اپنے ناقابل جرم پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

ایس پی راول نے کہا کہ مقدمہ کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے یکسو کیا جائے گا۔ راولپنڈی پولیس میرٹ اور انصاف کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔


تاہم راولپنڈی پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملزم ارسلان کا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔ ارسلان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے اپنی والدہ کے ساتھ زیادتی کی، انہوں نے میری بیوی کے ساتھ ہاتھا پائی کی، گھر کے معاملات ایسے تھے جو ٹھیک طریقے سے مینج نہیں ہوپائے۔

اس نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے بہت زیادہ پریشر تھا۔ میں اپنی ماں اور پورے پاکستان سے معذرت خواہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ مجھے معاف کرے، میں اپنی والدہ سے خاص طور پر معافی مانگتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More